چین اور یوکرائن کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کو مستحکم کرنے کا عزم

منگل 19 ستمبر 2017 15:53

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز یوکرائن کے اپنے ہم منصب پیرلو کلم کن سے ملاقات کی ، طرفین نے تعاون میں اضافہ کرنے کے عزم کااظہار کیا ، یہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ کا سال ہے ۔وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ٹھوس بنیاد پر قائم ہیں ۔

وانگ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے موقع سے استفادہ کر کے اور باہمی احترام ، مساوات اورباہمی مفاد کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو آگے بڑھا کر یوکرائن کے ساتھ عملی تعاون کو مستحکم بنانے پر تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین یوکرائن کے بحران کو نئے منسک معاہدے کی بنیاد پر افہام و تفہیم اور مذاکرات کی بنیاد پر سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کلم کن نے کہاکہ ان کا ملک چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کی پوری طرح حمایت کرتا ہے اور اس فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے پر آمادہ ہے تا کہ دوطرفہ تعلقات کے عملی نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔انہوں نے کہاکہ یوکرائن بین الاقوامی اور علاقائی امور کے بارے میں چین کے اہم موقف کو سراہتا ہے اور امید ہے کہ چین یوکرائن کے بحران کوحل کرنے کی کوششوں میں کہیں زیادہ کردارادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :