واپڈا وزارت امور کشمیر اور آزاد حکومت کو متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی بحالی آبادکاری پر واضع اور دوٹوک اعلان کرنا چاہیے ‘ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات گزشتہ 6سال سے دربدر اور کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوںزمان مرزا کا بیان

منگل 19 ستمبر 2017 15:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوںزمان مرزا نے کہا ہے کہ واپڈا وزارت امور کشمیر اور آزاد حکومت کو متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی بحالی آبادکاری پر واضع اور دوٹوک اعلان کرنا چاہیے ۔ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات گزشتہ 6سال سے دربدر اور کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

بالخصوص مہاجرین جموں وکشمیر 1210متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک باعث تشویش ہے مہاجرین جموںوکشمیر کی تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں حکومت آزادکشمیر کو مہاجرین اور متاثرین کی نمائندگی کرنی چاہیے ناکہ واپڈا جیسے کرپٹ ادارہ کی جو سفید ہاتھی کے نام سے مشہور ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز قومی اخبارات کے نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ متاثرین منگلاڈیم کی قربانیاں خالصتاً مملکت خداداد پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کشمیری قوم نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر سطح اور ہر مشکل وقت میں قربانی دیکر تحریک آزادی کشمیر ، تحریک تکمیل پاکستان اور پاکستان کی وحدت اور سلامتی کیلئے بے مثال اور لازوال تاریخ رقم کی ہے جس کی کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔

انہوںنے کہا کہ کشمیری قوم کے سپوتوں اور مرد زن نے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے کیلئے قربانیوںکی ناختم ہونے والی تحریک کو اپنے خون ، عصمتوں اور سروں کا نذرانہ دیکر زندہ رکھا ہو اہے ۔ کشمیری عوام نے ادھر اور اُدھر پاکستان کی سالمیت اور اپنے وطن کی آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں حکومت آزادکشمیر اورحکومت پاکستان کو بلاتاخیر متاثرین منگلا ڈیم مہاجرین جموں وکشمیر کے بے گھر کنبوں کی بحالی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا بیس کیمپ کے اندر مہاجرین کا کردار ہمیشہ قابل فخر رہا ہے ۔

نصف صدی سے زائد عرصہ سے مہاجرین مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور یہ سب حکومتوں کی نااہلی ہے ۔ ہمایوںزمان مرزا مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور آزادکشمیر حکومت کے ذمہ داروں کو مملکت خداداد پاکستان کیلئے قربانی دینے والے طبقات سے ایسا سلوک زیب نہیں دیتا حکومت متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کو فی الفور حل کر کے متاثرین مہاجرین کو موجودہ مشکل حالات سے نکالاجائے ۔

متعلقہ عنوان :