رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 19 ستمبر 2017 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2017ء کے دوران 353 میٹرک ٹن گندم جس کی مالیت ایک لاکھ 14 ہزار ڈالر بنتی ہے، برآمد کی گئی جبکہ 58 ہزار 555 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جس کی مالیت 27.584 ملین ڈالر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2017ء کے دوران سات لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کا 188 میٹرک ٹن تمباکو برآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ مذکورہ بالا عرصے کے دوران سمندری خوراک، سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں بھی 26.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :