مرکزی سیرت کمیٹی اور مظفرآباد تاجر اتحاد کا برما کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج ‘شٹر ڈائون کا اعلان کردیا

منگل 19 ستمبر 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) مرکزی سیرت کمیٹی اور مظفرآباد تاجر اتحاد نے برما کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج اور چار گھنٹے کی شٹر ڈائون کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیرت کمیٹی اور مظفرآباد تاجر اتحاد نے باہمی مشاورت کے بعد 22ستمبر بروز جمہ برما میں مظلوم مسلمانوں پر بدترین تشدد کے خلاف چار گھنٹے کے شٹر ڈائون اور احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور سوا ارب سے زیادہ مسلمان کشمیر اور برما میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف متحد ہو کر کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :