راولاکوٹ ‘انجمن تاجران کابرما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اقوام متحدہ ، او آئی سی ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمو ںکی مجرمانہ خاموشی کیخلاف 23ستمبر کو احتجاجی مارچ کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2017 16:11

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) راولاکوٹ انجمن تاجران نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور اقوام متحدہ ، او آئی سی ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمو ںکی مجرمانہ خاموشی کے خلاف 23ستمبر کو راولاکوٹ میں احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ احتجاجی مارچ کچہری چوک راولاکوٹ سے شروع ہو گا جو کہ یو این او آفس بمقام (برگیڈ ہیڈ کواٹر )پہنچے گا ۔

اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے نام راولاکوٹ انجمن تاجران کی طرف سے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے سے کی جائے گی ۔ راولاکوٹ انجمن تاجران کے عہدیداران نے سول سوسائٹی ، وکلا ، ٹرانسپورٹرو ں ، تاجروں ، مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ میانمار (برما)کے مظلوم مسلمانوں پر بد ترین ظلم وستم ، قتل و غارت ، نسل کشی پر عالمی برادری یو این او اور اوآئی سی اور انسانی حقو ق کی تنظیموں کے خلاف راولاکوٹ انجمن تاجران کی احتجاجی مارچ کی کال پر 23ستمبر کو ہونے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں تاکہ برما کے مسلمانو ں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیاجاسکے اور طاغوتی سازشوں کو بے نقاب کیاجائے سکے ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ پونچھ کے صحافیوں کے اعزاز میں راولاکوٹ انجمن تاجران کی طرف سے دیئے گئے ظہر انے کے موقع پر راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم خان، جنرل سیکرٹری سردار مصطفی سعید خان، سنیئر نائب صدر سردار عمر نذیر کشمیری ، آرگنائزر سردار وسیم خورشید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد خورشید ، سبزی فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردا رخالد محمود خان نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم پر خاموشی مجرمانہ غفلت ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی ، عالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیمو ںکو برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم نظر نہیں آرہے ہیں مسلمانوں کو تہہ تیغ کیاجارہا ہے ۔

مسلمان گاجر مولی کی طرح کٹ ر ہے ہیں لیکن عالمی برداری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار (برما )کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کریں اور تمام امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو جائے اور برما کے مظلوم و محکموم مسلمانوں کا ساتھ دے ۔

متعلقہ عنوان :