اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے طلبہ کے اندر اسلامی روح بیدار کرنے ، نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کو نوجوانوں کے ذہن میں محکم کرکے نظریاتی تخریب کاری کے آگے بندباندھنے کیلئے آؤ بلدیں پاکستان مہم آزادکشمیر بھر میں جاری رہے گی

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادجموں وکشمیر گلگت و بلتستان راجہ آفتاب احمد کی پریس کانفرنس

منگل 19 ستمبر 2017 16:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادجموں وکشمیر گلگت و بلتستان راجہ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے طلبہ کے اندر اسلامی روح بیدار کرنے ، نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کو نوجوانوں کے ذہنں میں محکم کرکے نظریاتی تخریب کاری کے آگے بندباندھنے کیلئے آؤ بلدیں پاکستان مہم آزادکشمیر بھر میں جاری رہے گی ، 8 نومبر کو مظفرآباد کے مقام پر تاریخ ساز طلبہ کنونشن منعقد کر کے آزادکشمیر کی طلبہ برادری میں نئے انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظمین اضلاع وشہر کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میرپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ناظم کشمیر اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ طلبہ مسائل کا حل ، تعلمی نظام کی بہتری پہلے دن سے ہی جمعیت کے منشور اور مقاصد کا حصہ اور نقطہ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

70سال گزرنے کے باجود آج بھی پاکستان اور آزادکشمیر گلگت وبلتستان کا تعلیمی نظام کئی طرح کے مسائل سے دو چار ، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلبہ وطالبات ناقابل بیان حالات میں مہنگی ترین فیسوں کی ادائیگی اور ہاسٹلز کی عدم موجودگی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

آؤ بدلیں پاکستان مہم کا مقصد طلبہ وطالبات کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے ان کے حل کیلئے اقتدار کے ایوانوں میں آواز بلند کرنا بھی ہے ۔ ناظم کشمیر گلگت و بلتستان راجہ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر ہمارے مطالبات طلبہ یونیز کے انتخابات کرانے ، جدید ، ترقی یافتہ اور یکساں نظام تعلیم ، تعلیمی بجٹ میں دو گنا اضافہ اور کالجز اور یونیورسٹیز کی فیسوں میں کم از کم پچیس فیصد کمی کا فی الفور اعلان کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ وطالبات کے مسائل اور مطالبات حل کرانے کیلئے میڈیا کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکومتی ذمہ داران ، موثر شخصیات اور معاشرہ کے بااثر افراد سے ملاقاتیں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے پرنسپلز، ڈینز، وائس چانسلر تک اپنے حقوق کی آواز پہنچانے کے ساتھ دیگر تشہر ی ذرائع بھی اختیار کئے جائیں گے ۔ ناظم کشمیر ، گلگت و بلتستان نے مزید کہا کہ 8نومبر کا مظفرآباد میں اجتماع عام ، کنونشن تاریخ ساز اور بنانے ، طلبہ یونیز کی بحالی اور انتخابات کراکر قوم کو تعلیم یافتہ اور محب وطن قیادت فراہم کرنے کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :