سینٹرل بار مظفرآباد کامرکزی سیرت کمیٹی کی برما کے مسلمانوں پرمظالم کیخلاف یو م احتجاج کی بھرپور حمائت کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2017 16:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سینٹرل بار مظفرآباد کے صدر راجہ آفتاب حسین ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ہارون ریاض مغل ایڈوکیٹ،ناصرمسعود مغل ایڈووکیٹ،شاھدعلی اعوان ایڈووکیٹ،اد قریشی ایڈووکیٹ،سیدمظہر آزاد گیلانی ایڈووکیٹ و دیگر نے مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مظالم کے خلاف یو م احتجاج کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سیرت کمیٹی کی تحریک پر برما کے مسلمانوں کی حمائت اور دہشتگردی کے خلاف متفقہ قراردادمنظور کرلی۔

قرارداد سینٹرل بار کے صدر راجہ آفتاب حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ نے پیش کی جس کو متفقہ طورپر منظور کیا گیا۔قراردادمیں کہاگیا ہے کہ سنٹرل بار مرکزی سیرت کمیٹی کی کال پر 22ستمبر کو یوم احتجاج کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتی ہے، سینٹرل بار کے جملہ عہدیداران و اراکین یوم احتجاج کے تمام پروگرامزمیں بھرپور شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سنٹرل بار حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی طاقتوں کو مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنی سیاسی،سفارتی و اخلاقی حمائت کے لئے کرداراداکرے۔برمامیں مظلوم مسلمانوں پر تاریخ عالم کے بدترین مذہبی متعصبانہ مظالم کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی، اقوام متحدہ، اوآئی سی،یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے برمامیں مطالم بند کروانے اور لاکھوں مسلمانوں کی آباد کاری کیلئے انسانی بنیادوںپر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

متعلقہ عنوان :