کراچی، گھریلو ملازمہ فاطمہ کو قتل کیاگیا،میڈیکل بورڈ نے تصدیق کردی

پوسٹ مارٹم سے خود کشی ظاہر نہیں ہوتی،لڑکی کے چہرے، ہونٹ اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں،ڈاکٹر قرار عباسی

منگل 19 ستمبر 2017 17:02

کراچی، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کو قتل کیاگیا،میڈیکل بورڈ نے تصدیق کر دی۔ایم ایل اوڈاکٹر قرار عباسی کے مطابق لاش کے پوسٹ مارٹم سے خود کشی ظاہر نہیں ہوتی،لڑکی کے چہرے، ہونٹ اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ڈاکٹر قرار عباسی نے کہا کہ ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کو قتل کیاگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈیفنس فیز 6سے ہفتے کی صبح 17سالہ فاطمہ دختر عبدالحق کی پھندا لگی لاش ملی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ورثا نے ہفتہ کی شب گذری تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیاتھا۔ایس ایچ او راشد خان کے مطابق متوفیہ کورنگی کراسنگ کی رہائشی اور مذکورہ بنگلے میں گذشتہ2برس سے ملازم اور بنگلے کے سرونٹ کوارٹر میں ہی رہائش پذیر تھی، جمعہ کی شب متوفیہ گھر کے کام سے فارغ ہو کر اپنے کوارٹر میں سونے چلی گئی تھی اور ہفتے کی صبح جب 9بجے تک وہ باہر نہ آئی تو بنگلے کے مالک نے کوارٹر کو چیک کیا تو اس کی پھندا لگی لاش ملی۔

متعلقہ عنوان :