کراچی، واٹر بورڈ کے 217اہلکار مدت سے لاپتہ، متحدہ لندن کے رہنما بھی شامل

افسروں کی فزیکل ویری فیکیشن کے دعوئوں کے باوجود نہ نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے نہ ان کی جگہ نئے افسر تعینات کئے جا رہے ہیں

منگل 19 ستمبر 2017 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کراچی واٹر بورڈ کی تباہ حالی کی وجہ سامنے آگئی ہے ، واٹر بورڈ میں 217 افسران اور اہلکار طویل عرصے سے غائب ہیں جن میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما اور کارکن بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق جب دفاتر میں افسر نہ ہوں تو فیلڈ میں کام کیسے ہو کراچی واٹر بورڈ کے 217 افسران ڈیوٹی پر نہیں آتے۔

یہ افسر اور اہلکار کہاں ہیں یہ بھی کوئی نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

ان بھگوڑے افسروں میں گریڈ 17، 18 اور 19 کے افسر بھی شامل ہیں۔ فہرست میں شامل شکیل عمر گریڈ 18 کے افسر اور ایم کیو ایم لندن کے رہنما ہیں جبکہ قاسم علی رضا بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکن اور گریڈ 17 کے افسر ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے ان افسروں کی فزیکل ویری فیکیشن کے دعوئوں کے باوجود نہ ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے اور نہ ان کی جگہ نئے افسر تعینات کئے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :