کراچی ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،15ملزمان گرفتار ،

اسلحہ و منشیات برآمد ،لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 17:04

کراچی ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،15ملزمان گرفتار ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اوردیگرسامان برآمدکرلیاہے جبکہ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیاہے۔

جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کلفٹن میں پولیس کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم صحبت علی گوپانگ پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ بوٹ بیسن پولیس نے سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد لانڈھی جیل سے فرار ہونے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو رواں برس کلفٹن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کلفٹن میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کلفٹن میں منشیات اورتھانہ سٹی کورٹ میں فرار ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ادھر لیاری کے علاقے کوئلہ گودام کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔جیسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاہے۔