براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں155فیصد اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہے ‘ افتخار بشیر

غیر ملکی سرمایہ کاری سے برآمدات ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، تجارتی خسارہ کم ہوگا ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

منگل 19 ستمبر 2017 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں155فیصد اضافہ مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 155فیصد اضافہ ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری37فیصد بڑھ کر301ملین ڈالر تک پہنچ گئی ،براہ راست سرمایہ کاری179ملین ڈالر سے بڑھ کر 457ملین ڈالر ہوگئی ،یہ سرمایہ کاری امریکہ، چین،ملائشیاکی جانب سے کی گئی ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین6ممالک میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ۔ چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے ۔

اور دنیا بھر سے بڑی بڑی اور معروف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔ سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے نہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا بلکہ پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :