سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستانی فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر سزا اور جرمانے سے بچ کر وطن واپس آجائیں ،سفارتخانہ

منگل 19 ستمبر 2017 17:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہلت کا آغاز 16ستمبر سے ہوگیا ہے ۔پاکستانی سفارتخانے نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی تارکین پر زور دیا ہے کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور کوئی سزا یا جرمانہ ادا کئے بغیر وطن واپس چلے جائیں تاکہ اصل ویزے پر قانونی طور پر سعودی عرب واپس آ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :