فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںپوسٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے دیہی علاقوں میں نوجوان خواتین کے کاروباری اداروں کے درمیان مالی تعلقات سے متعلق آگاہی کے موضوع پوسٹ ٹریننگ سیشن منقعدکیا گیا۔اس سیشن کا مقصد نوجوان خواتین کے کاروباری مسائل اور چیلنجوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

سیشن کی مہمانِ سپیکر تانیا بٹر ، ڈیپٹی جنرل مینیجر(ویمن انٹر پرینیورشپ ڈیویلپمینٹ سیل) تھیں۔

(جاری ہے)

تانیا بٹر نے طلبہ اورانٹرپرینیور کو سمیڈا(SMEDA) کے متعلق آگاہ کیا ، جو کہ صنعت کے شعبے اور پیداوار کے وزرات کے تحت کام کرنے والے ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے۔انہوں نے طلبہ اور انٹرپرینیور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کچھ ذاتی خوبیاں خود پیدا کرنی ہوں گی، وہ ہیں مسلسل محنت ، بلند حو صلہ اور ارادے کے پختگی۔ ان خوبیوں کو اگر دیانتداری کا جامہ پہنا دیا جائے تو یہ کسی بھی کاروبار کی ضمانت بن جاتے ہیں۔سیشن میں بزنس ایڈمینسٹریشن کی طلبہ اور خواتین انٹرپرینیور کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔