ساراشریف خاندان احتساب عدالتوں کو مسترد کرکے باہر جاچکا ،نہ انھوں نے احتساب کیلئے پیش ہونا نہ ان میں سکت ہے کہ اس طرح کے عمل کو برداشت کرسکیں،گھر کی صفائی کے بارے میں بات کرنے کا سب کا حق بنتاہے،لیکن صحیح بات کرنی ہوتی ہے

،پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

ساراشریف خاندان احتساب عدالتوں کو مسترد کرکے باہر جاچکا ،نہ انھوں ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ساراشریف خاندان احتساب عدالتوں کو مسترد کرکے باہر جاچکا ہے،نہ انھوں نے احتساب کے لیے پیش ہونا نہ ان میں سکت ہے کہ اس طرح کے عمل کو برداشت کرسکیں،گھر کی صفائی کے بارے میں بات کرنے کا سب کا حق بنتاہے،لیکن صحیح بات کرنی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ گھر کی صفائی کے بارے میں بات کرنے کا سب کا حق بنتا ہے ،لیکن صحیح موقع پر صحیح بات کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سارا شریف خاندان باہر جا چکا ہے، پورا خاندان احتساب عدالتوں کو مسترد کرکے باہر جاچکا ہے ،نہ انہوں نے نے احتسات کے لیے پیش ہونا ہے نہ ان میں سکت ہے کہ اس طرح کے عمل کو برداشت کرسکیں،جس طرح پیپلزپارٹی نے برداشت کیا۔

متعلقہ عنوان :