نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی،نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا،

سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں،پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی پیشگوئیاں

منگل 19 ستمبر 2017 17:25

نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی،نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا،سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔

(جاری ہے)

منگل کو منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی۔شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شہبازشریف نوا زشریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی۔نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔