سا س سسر سے جھگڑا بہونے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی ، 80فیصدجسم جل گیا

منگل 19 ستمبر 2017 17:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سا س سسر سے جھگڑا بہونے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جسم 80فیصد جل گیا تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز جو ہر کا لونی کی رہا ئشی خاتون رخسانہ بی بی نے سا س اور سسر سے ہو نے والے آئے روز کے جھگڑ وں سے تنگ آکر گھر میں کھڑے موٹر سا ئیکل سے پیٹرول نکال کر اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگا لی ریسکیو1122نے انتہا ئی تشویش ناک حا لت میں الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کیا ڈاکٹرز کے مطا بق متا ثرہ خا تون کا جسم 80فیصد سے زا ئد جل چکا ہے اتنے جلے ہو ئے مریض کا بچنا معجزہ ہی ہو سکتا ہے پو لیس تھا نہ ملت ٹا ئون مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :