میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں، سربراہ یواین فیکٹ فائنڈنگ مشن

منگل 19 ستمبر 2017 18:41

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مرزوکی دارسمین نے کہاہے کہ انہیں میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مرزوکی دارسمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آگاہ کیا کہ وہ اب تک میانمار میں داخلے کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور جب تک میانمار حکومت کی جانب سے واضح ہدایت نہیں مل جاتی اس وقت تک فیکٹ فائنڈنگ مشن کام نہیں کرسکتا۔فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ کے مطابق ان کی ٹیم کو میانمار میں جانے کی رسائی نہیں تاہم وہ پرامید ہیں روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :