مردم شماری کے دوران ملک کے ہر شہری کا شمار کیا گیا ہے، 1998ء کے بعد سے ابھی تک کراچی کی شہری حدود کا تعین نہیں ہوا، وفاقی وزیر کامران مائیکل

منگل 19 ستمبر 2017 19:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مردم شماری کے دوران ملک کے ہر شہری کا شمار کیا گیا ہے‘ 1998ء کے بعد سے ابھی تک کراچی کی شہری حدود کا تعین نہیں ہوا۔ منگل کو ایوان بالا میں نسرین جلیل کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا کہ کراچی کی حدود کا 1998ء سے ابھی تک دوبارہ تعین نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

19 سال سے کراچی میں سات مواضعات کو شہری علاقوں میں شامل کیا گیا ہے اس کا نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور کی دو تحصیلوں کو لاہور کے شہری علاقے میں شامل کیا گیا۔ الیکشن کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بنایا گیا تھا، عملہ میں بھی سندھ حکومت کے ملازمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس صرف 18 سال سے زائد عمر کے افراد جبکہ نادرا کے پاس شناختی کارڈ اور فارم ب کا ہی ریکارڈ ہے۔ اس لئے ان کے ریکارڈ میں فرق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران ملک کے ہر شہری کا شمار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :