چوہدری نثار (کل) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کریں گے

سابق وزیرداخلہ بریکس اعلامیہ، برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گے

منگل 19 ستمبر 2017 19:12

چوہدری نثار (کل) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ بریکس اعلامیہ، برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (آج)بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ اجلاس میں اہم خطاب بھی کریں گے، چوہدری نثار علی خان بریکس اعلامیہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پرتفصیلی اظہار خیال کریں گے۔