عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹامیںہونیوالی مردشماری کومسترد کر دیا

مولانا کو کیا تکلیف ہے اگر فاٹا اگر کے پی کا حصہ بن جائے،الیکشن تک ہم بھی مخالفین کی وکٹیں گرائینگے ٹکراؤ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے،دیگر آف شورکمپنی والوں کے خلاف اگر ایکشن نہ لیا گیا تو لگے گا نواز شریف کیخلاف سازش کی گئی،سربراہ اے این پی اسفندیارولی خان کی پریس کانفرنس

منگل 19 ستمبر 2017 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ٹکراؤ جمہوریت کے لئے خطرناک ہے،باقی آف شورکمپنی والوں کے خلاف اگر ایکشن نہ لیا گیا تو لگے گا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی، مولانا کو کیا تکلیف ہے کہ فاٹا اگر کے پی کا حصہ بن جائے،الیکشن تک ہم بھی مخالفین کی وکٹیں گرائینگے۔

فاٹا میں ہونے والی مردم شماری کو یکسر مسترد کر تے ہیں ، یہ دنیا کی واحد مردم شماری ہے جس میں آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہے ۔پشاورکے باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے فاٹا میں مردم شمادی کو رد کرتے ہوئے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کیا۔اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان سے لگتا ہے کہ سی پیک سے کے پی کو کچھ نہیں ملنے والا،جو وعدے نواز شریف نے کئے موجودہ وزیراعظم کو وہ پورے کرنے چاہئے،دیگر آف شورکمپنی والوں کے خلاف اگر ایکشن نہ لیا گیا تو لگے گا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی،انہوں نے کہا کہ ایک لیڈرخود مان رہا ہے کہ وہ کے پی حکومت چلانے میں ناکام ہوگیا،عوام بالخصوص نوجوان نسل میں برداشت کا عنصر ختم ہو رہا ہے،اے این پی سربراہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرنے چاہئے،ملک میں جو کنفرنٹیشن کی فضاء بنائی جارہی ہے وہ خطرناک ہے،خواہش یہ تھی کہ ٹکراؤ پیدا نہ ہو کیونکہ ٹکراؤ جمہوریت کے لئے خطرناک ہے،دنیا میں کہیں ایسی سزا نہیں کہ کسی کے گھر کو بلڈوز کیا جائے لیکن فاٹا میں یہ سزا بھی دی جاتی ہے،اسفندیار ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا کو کیا تکلیف ہے کہ فاٹا اگر کے پی کا حصہ بن جائے،فاٹا دنیا کا واحد علاقہ ہے جہاں مردم شماری کے بعد آبادی کم ہوئی مردم شماری دوبارہ کی جائے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اے این پی فاٹا کی مردم شمادی کو رد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دوبارہ مردم شماری کی جائے ۔پتا نہیں فضل الرحمن آور اچکزئی کوانگریز کے فاٹا کی لکیر کہاں سے وراثت میں ملی ہے مولانا کو کیا تکلیف ہے کہ فاٹا اگر کے پی کا حصہ بن جائے اٴْن کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو فضا ء بنائی جارہی ہے وہ خطرناک ہے میری ذاتی خواہش یہ تھی کہ ٹکراؤ پیدا نہ ہو ٹکراؤ جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔