پی سی بی کا پی سی ایل کے میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ ،نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈزکی منظوری

منگل 19 ستمبر 2017 19:54

پی سی بی کا پی سی ایل کے میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ ،نیشنل اسٹیڈیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پی سی ایل اور انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ، اس کو وسعت دینے اور مرمت اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ا س سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان پر لیگ اور آزادی کپ لاہور کاانعقاد میں کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پی سی بی سے یہ مطالبہ زور پکڑ گیا تھا کہ انٹرنیشنل میچز کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جائیں جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اس سلسلے میں اگلے ماہ میچز کی سیریز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے چیئرمین کو رپورٹ دی کہ میچز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ، اس کو وسعت دینے اور مرمت اور دیگر تعمیراتی کاموں کی ضرورت ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے اور جلد اس حوالے سے ٹھیکہ تفویض کر دیا جائے گا اور 6 ماہ کے اندر تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جائیں گی ۔ ذرائع یہ نے بھی بتایا کہ 2018 ء میں پاکستان سپر لیگ سمیت انٹرنیشنل میچز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ بورڈ میچ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔