این ٹی ڈی سی غازی گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث لیسکو کے پندرہ گرڈ سٹیشنز سے وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

منگل 19 ستمبر 2017 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے غازی گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث لیسکو کے پندرہ گرڈ سٹیشنز سے وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی کے غازی گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے پندرہ گرڈ سٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، لیسکو کے عنایت پورہ، سنی وی، شالامار ون، شالامار ٹو، پیرا گون سٹی، ڈی ایچ اے فیز فائیو،عسکری ٹین، فتح گڑھ، پی ڈبلیو آر، پریس کلب، باٹا پور اور مومن پورہ گرڈ سٹیشنز سے رات گیارہ بجے تک وقفے وقفے سے بجلی بند رہے گی لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد تمام گرڈ سٹیشنز سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :