ملک میں سنوکر کھیل کے فروغ سمیت با صلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے 8سے 11سال کے بچوں کو اکیڈمی میں فری کوچنگ فراہم کی جائے گی

دی پورٹرز سنوکر اینڈ پول اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو خرم خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 21:59

ملک میں سنوکر کھیل کے فروغ سمیت با صلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) دی پورٹرز سنوکر اینڈ پول اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو اور انگلینڈ سے کوالیفایڈ سنوکر کوچ خرم خان نے کہا ہے کہ ملک میں سنوکر کھیل کے فروغ سمیت با صلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے 8سے 11سال کے بچوں کو اکیڈمی میں فری کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ اکیڈمی کی افتتاحی تقیرب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خرم خان نے کہاکہ انہوں نے انگلینڈ میں سترہ سال تک پول اور سنوکر میں اپنی کاونٹی کو لیڈ کیا اور بہت سے ایوارڈز جیتے ۔

برطانوی شہری ہونے کے باجوود پاکستان آ کر سنوکر اکیڈمی بنانے کو ترجیح دی ۔ میری دیرینہ خواہش ہے کہ ایمچور عالمی چیمپین کیساتھ ساتھ پاکستان پروفیشنلمیں بھی سنوکر کا عالمی چیمپین بنے اور جب تک جونیئر کھلاڑیوں کو آغاز سے ہی جدید تربیت نہیں دینگے ہمارا یہ خواب پورا نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ دو سے پانچ سالوں کے دوران ہم انڈر۔15کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کر لینگے جو پاکستان سنوکر کیلئے نرسری کا کام دے گی اور ان میں وہ کھلاڑی بھی ضرور شامل ہونگے جو انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کے آگاز کیلئے جن ساتھیوں نے سپورٹ کیا ان کا مشکو رہوں گا ، ہماری اکیڈمی کے دروازے ہر با صلاحیت پلیئر کیلئے کھلے ہے ۔

متعلقہ عنوان :