شارجہ پولیس نے فون کالز اسکینڈل میں ملوث 5پاکستانیوںکے گروہ کو گرفتارکرلیا

منگل 19 ستمبر 2017 22:20

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) شارجہ پولیس نے فون کالز اسکینڈل میں ملوث 5پاکستانیوںکے ایک گروہ کو گرفتارکرلیا ۔خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ پولیس نے مشرقی علاقے میں 5پاکستانیوںکے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو فون کالز اسکینڈل میں ملوث ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل علی محمد التناجی کا کہنا ہے کہ انھیں بہت سے متاثرین کی کالیں موصول ہوئی ہیں کہ مشتبہ افراد انھیں کال کرکے انعام کا لالچ دے کر پیسے مانگتے تھے ۔

(جاری ہے)

مشتبہ افرا دجو ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرتھے لوگوں کو مختلف نمبروں سے کال کرتے اور انھیں متحدہ عرب امارات کی معروف ٹیلی کام کمپنی سے بڑا انعام حاصل کرنے کیلئے قائل کرتے تھے ۔انکا مزید کہنا تھاکہ معلومات کی بنیاد پر سی آئی ڈی کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اس نے مشتبہ افراد کے ایک نمبر کی نگرانی شروع کردی ۔ٹیم نے پتہ لگایاکہ مشتبہ افراد نے دبئی کے علاقے البراہا میں ایک فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا جہاں وہ اپنی غیر قانونی سرگرمیاں سرگرمیاں سرانجام دے رہے تھے ۔دبئی پولیس کی مدد سے ٹیم نے چھاپہ مار کر گروہ کو گرفتار کرلیاا ور انکے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور دوسرے افرادکے ناموں کی سم کارڈ برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :