جنیوا میں حالیہ بلوچستان کے حوالے سے پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے، فہمیدہ مرزا

سازش میں وہ ممالک شامل ہیں جن کے اپنے ممالک میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں،قومی اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 19 ستمبر 2017 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پی پی پی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ جنیوا میں حالیہ بلوچستان کے حوالے سے پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے اس سازش میں وہ ممالک شامل ہیں جن کے اپنے ممالک میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنیوا کو کشمیرمیں ب ھارتی افواج کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم دکھائی نہیں دے رہے انہیں فلسطین دکھائی نہیں دیتا ملک میں وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حالات کا سامنا کررہے ہیں اب وزیر خارجہ آگئے ہیں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایسے عناصر کو جواب دینا ہوگا۔