عوامی مرکز آتشزدگی واقعہ میں کوئی سازش نہیں ‘ سی پیک کا ریکارڈ نذر آتش نہیں ہوا ہے،احسن اقبال

2 نوجوانوں کی جو ہلاکت ہوئی ہے اس کی انکوائری ہورہی ہے،سینٹ میںتوجہ دلائو نوٹس کا جواب

منگل 19 ستمبر 2017 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عوامی مرکز میں آتشزدگی کے وقوعہ میں کوئی سازش نہیں ہے ‘ سی پیک کا ریکارڈ نذر آتش نہیں ہوا ہے۔ 2 نوجوانوں کی جو ہلاکت ہوئی ہے اس کی انکوائری ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر شیریں رحمن کی توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں دیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد عوامی مرکز میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی سازش نہیں ہے۔ اس میں کوئی اہم ریکارڈ نہیں تھا جس سے انکوائری میں مدد ملے۔

(جاری ہے)

اصل دستاویزات نہیں تھیں تمام کاپیاں فوٹو سٹیٹ ہیں سی پیک کا ریکارڈ پلاننگ منسٹری میں ہے ایک ذیلی دفتر سی پیک کا عوامی مرکز میں تھا ۔ کوئی ریکارڈ جلایا نہیں گیا۔ عوامی مرکز کے کونے میں ایک دفتر تھا ۔

کمپیوٹر سرکٹ میں آگ لگنے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ 2 نوجوانوں کی اس واقعہ میں اموت ہوئی ہیں۔ عملہ نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں اس واقعہ کا وزارت داخلہ نے واقعہ کے بعد نوٹس لیاہوا ہے تمام بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی لگایا گیا ہے عوامی مرکز میں آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم شدید آندھی اور طوفان کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی تھی۔