این ایف سی ایوارڈکااجلاس بلانے کیلئے صوبوں کی مشاورتی میٹنگ

منگل 19 ستمبر 2017 23:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) خیبر پختونخوا حکومت کی دعوت پر قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس جلدطلب کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی غرض سے تمام صوبوں کا طلب کردہ مشاورتی اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منگل کے روزمنعقد ہوا جس کی صدارت خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی ۔

مذکورہ اجلاس میں دوسرے صوبوں کے تمام شرکاء نے خیبرپختونخوا کی تمام تجاویز کی توثیق کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت سے این ایف سی اجلاس فوری طورپر طلب کرنے کی استدعا کی جائے اورتسلسل کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے این ایف سی ایوارڈ کے لئے اپنی سفارشات جلد از جلد مرتب کریں تاکہ نئے ایوارڈ کااجراء اگلے مالی سال سے ممکن بنایا جاسکے اوروفاق وصوبائی حکومتیں اپنے اس اہم آئینی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاسکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طورپر قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس بلائے اورقابل تقسیم محاصل میںصوبوں کا حصہ 80 فیصد رکھا جائے جبکہ 20 فیصد مرکز اپنے پاس رکھے۔اجلاس میںسنیٹر سلیم مانڈی والہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ نویں این ایف سی ایوارڈ کااجلاس جلد از جلد منعقد ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوںنے تجویز دی کہ تمام صوبے متفقہ طورپر وزیراعظم پاکستان سے درخواست کریں کہ وہ ذاتی طورپر اس معاملے میں اپنا کردار اد اکریں۔

متعلقہ عنوان :