سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے بھارت ہے، بھارت، افغانستان سے جنگ پاکستان اور چین تک پھیلانا چاہتا ہے،سوئٹزرلیڈر ایک آزاد ملک ہے،اس کی حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کیوں استعمال کی جا رہی ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:09

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے بھارت ہے، بھارت، افغانستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے بھارت ہے، بھارت، افغانستان سے جنگ پاکستان اور چائنہ تک پھیلانا چاہتا ہے،سوئٹزرلیڈر ایک آزاد ملک ہے،سوئٹزرلینڈ کی حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کیوں استعمال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جو بل بورڈز لگائے جا رہے ہیں ان کے پیچھے بھارت ہے، بھارت افغانستان سے جنگ پاکستان اور چائنہ تک پھیلانا چاہتا ہے، یہ سب سوچی سمجھی اسکیم کے تحت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلیڈر ایک آزاد ملک ہے،سوئٹزرلینڈ کی حکومت اس بات کا نوٹس لے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کیوں استعمال کی جا رہی ہے۔