گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی ، رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے ،عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ،موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ بڑھائی ‘ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1001 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘
لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبے کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں‘ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کا سینیٹ میں معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ 2016-17ء پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2016-17ء کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ آچکی ہے۔ چوتھی سہ ماہی رپورٹ بھی جلد پیش کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے۔ قرضے کا اندازہ جی ڈی پی کی شرح نمو کے مطابق ہی لگایا جاتا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی غیر قرضہ اس سال 59.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ 2015-16ء میں پی ایس ڈی پی 602‘ 2016-17ء میں 1733 ارب روپے اور موجودہ مالی سال میں 1001 ارب روپے مختص کئے گئے۔ صوبائی ترقیاتی پلان بھی ملا دیئے جائیں دو ٹریلین روپے اس سال ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی اور رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے۔ موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زرعی پیکج کی وجہ سے زرعی شعبے کی شرح نمو 3.5 فیصد رہی۔ خدمات کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھے ہیں اور یہ 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کی وجہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارج سکیل سٹرکچرنگ کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تیل کی کھپت میں اضافے سے آئل بل بھی بڑھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.