گلشن اقبال موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،سیکورٹی گارڈ زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) گلشن اقبال اور لیاری میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک نمبر 2 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 39 سالہ جہانگیر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سیکورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے اور واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے۔ادھر چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بہار کالونی کوئلہ گودام کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 45 سالہ امتیاز ولد ریاض زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے اسپتا ل منتقل کیا گیا۔#