مشیر اوقاف پیر غلام شاہ جیلانی، وزیر مملکت ماروی میمن ودیگر کی سیہون میں تانیہ خاصخیلی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت

منگل 19 ستمبر 2017 23:23

سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مشیر اوقاف پیر غلام شاہ جیلانی، مملکتی وزیر اور شہید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ن لیگ ایم این اے ماروی میمن، پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو اور سورٹ تھیبو نے سیہون پہنچ کر مقتول لڑکی تانیہ خاصخیلی کے لواحقین سے تعزیت کی، اور دعا مانگی۔تفصیلات کے مطابق مشیر اوقاف پیر غلام شاہ جیلانی مملکتی وزیر اور شہید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ن لیگ ایم این اے ماروی میمن، پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو اور سورٹ تھیبو نے تانیہ خاصخیلی کے گھر پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول تانیہ کے ورثا سے ملاقات کی اور جائے واردات کا معانئہ بھی کیا۔

واقعے کے بارے میں معلومات لی اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اوقاف پیر غلام شاھ جیلانی نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ مرکزی ملزم گرفتار ہوا ہے کیفر کردار تک ضرور پہنچے گے، کسی کو گھر میں گھس کر مارنا بڑی ناانصافی ہے، جس عمل کی جتنی مذمت کریں اتنی کم ہوگی، مزید کہا کہ جرگے کرنے والے ہم لوگ ہوتے ہیں لیکن اس معاملے پر جرگہ نہیں کرینگے، تانیہ کے ساتھ تو سراسر ناانصافی ہوئی ہے کس منہ سے جرگہ کرینگے، زیادتی کرنے والوں کو ایسی سزا دینگے کہ عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قاتل جلدی میں ہمیں جرگے کے لئے نہیں بولیں گے، اس معاملے کا جرگہ کرانے کے لئے قاتل کسی اور کو بول سکتے ہیں ہمیں نہیں کہیں گے، مشیر اوقاف پیر غلام محمد شاہ جیلانی تین تکیوں پر بیٹھے، لڑکی کا والد اور دیگر رشتے دار فرش پر بیٹھے رہے۔ مشیر اوقاف تعزیت کرنے کے لئے آئے تو ایک شخص نے ان کے چپل اتارے اور جاتے ہوئے پہنائے بھی۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن، پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو اور سورٹ تھیبو نے جھانگارا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تانیہ کے قتل مین ملوث ملزمان کو کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ملزمان کو جلد پھانسی کی سزا ہوگی اور انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :