وزیر اعظم کی جانب سے وزیر خارجہ ،داخلہ کے ’’گھر کی صفائی‘‘ سے متعلق بیان کی تائید کے بعد خورشید شاہ اور چوہدری نثار ایک پیج پر آ گئے، بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

خواجہ آصف کے بیان سے غیر ملکی دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا ہے، چارسالوں سے اختلاف کے باوجود اپوزیشن لیڈر نے نثار کے بیان کی تائید کردی

منگل 19 ستمبر 2017 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) ’’گھر کی صفائی‘‘کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیانات کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے تائید کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سینیٹر خورشید شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک ہی پیج پر آ گئے ہیں اور دونوں نے وزیراعظم اور وزراء کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے، سید خورشید شاہ اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان گزشتہ 4سالوں سے شدید اختلافات ہیں اور وہ اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے تاہم ’’گھر کی صفائی‘‘ سے متعلق چوہدری نثار علی خان کے موقف کو سید خورشید شاہ نے درست قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان سے غیر ملکی دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کے سید خورشید شاہ سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ خورشید شاہ کو اپنا’’پیر‘‘ بھی مانتے ہیں۔