لیسکو چیف کی تمام سرکلز کو موبائل میٹر ریڈنگ کی درستگی100فیصد کرنے کی ہدایت

منگل 19 ستمبر 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) لاہو الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے تمام سرکلز کو موبائل میٹر ریڈنگ میں تصویر کی درستگی کی شرح 100%کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرریڈنگ کے لیئے دئیے گئے ہدف میں کمی قابل قبول نہیں یہ بات انہوں نے آج لیسکو سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کے جائزے کی بابت بلائی گئی میٹنگ کے دوران کہی ۔

اس اجلاس میں چیف انجینئر آپریشن ، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر سمیت تمام سرکلز کے ایس ایز ، ایکسئینز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے تمام سرکلز کے افسران سے ڈیڈڈیفالٹرز اور کرنٹ ڈیفالٹرز سے کی جانے والی ریکوری اور ستمبر کے لیئے دئیے گئے ٹارگٹس کے حوالے سے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

تمام سرکلز کے ایس ایز نے اپنے اپنے سرکلز کی پرفارمنس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ چیف ایگزیکٹو نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں بلنگ کے حوالے سے تمام تنازعات کو جلد سے جلد حل کریں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی صورت اوور بلنگ نہیں ہونی چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو نے سرکلز سربراہان کو 11Kvفیڈروں کو درپیش مسائل جلد سے جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے سختی سے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی سرکل میں ڈیفیکٹیو میٹر ز کی پینڈینسی ایک ماہ سے زائد نہ ہو ۔ چیف ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا ہے کہ ماہ ستمبر کے نتائج کی بنیاد پر پورے کوارٹر کی پر فارمینس کا جائزہ لیا جائے گا اور اچھی کارکرردگی دکھانے والوں کو انعام دیا جائے گا جبکہ خراب کارکرردگی دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :