سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام

کھلاڑی کو سٹار بنانے میں کوچ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ماہرین نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور جمنزیم ہال میں تربیتی کیمپ کے تیسرے روز ماہرین نے اتھلیٹکس ، کبڈی، ریسلنگ اور والی بال کے کوچز کو لیکچرز دیئے

منگل 19 ستمبر 2017 23:30

سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی زیر نگرانی چیف منسٹرپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تیسرے روز تربیتی کیمپ میں ماہرین نے کبڈی، اتھلیٹکس، والی بال اور ریسلنگ کے کوچز کو ویڈیوز کے ذریعے لیکچر دیئے، پنجاب بھر سے کوچز کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں، تیسرے روز ڈاکٹر رفعت اصغر گل، ڈاکٹر عبداللہ شفیق اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کوچز کو تربیت دی، ماہرین نے کوچز کو پروجیکٹرز کے ذریعے تصاویر کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے آگاہی دی گئی، لیکچر ز کا اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں کیا گیا، کیمپ میں خواتین کوچز بھی شریک ہیں، کوچز نے دلجمعی اور دلچسپی سے لیکچرز سنے، لیکچرز کے دوران سوال وجواب کے سیشن بھی ہوئے جس کے ماہرین نے تفصیلی جواب دیئے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو سٹار بنانے میں بنیادی کردار کوچ کا ہوتا ہے، کوچ کاکام کھلاڑی میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہوتا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آتے ہیں اور کھلاڑی کامیابی کے زینے طے کرتا ہوا ملک وقوم کا نام روشن کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :