ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی میں 2مشتبہ فراری کمانڈرز ہلاک ،بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد

منگل 19 ستمبر 2017 23:32

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی میں 2مشتبہ فراری کمانڈرز ہلاک کر دئیے گئے ہیں بلکہ شر پسندوں کے دو کیمپس کو بھی تباہ کر کے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہلاک کئے جانے والے مشتبہ فراری کمانڈرز کی شناخت تھنگو عرف تولہ اور کلیری کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ افراد سیکورٹی فورسز کو عرصہ دراز سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کی نعشوں کو الخدمت فانڈیشن نے امانتا قدیمی قبرستان میں دفنا دیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :