کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام کے وفدکا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں سے ملاقات ،مولاناابوتراب کے اغواء پر یکجہتی کا اظہار کیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں سے ملاقات کی اورمولاناابوتراب کے اغواء پررہنماؤں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیااس موقع پرجمعیت کے الحاج عبدالواحدصدیقی،مفتی غلام حیدر،سیدجانان آغا،سیدمطیع اللہ آغا،سرداریحی خان ناصر،ہدایت اللہ پیرزادہ،عفی اللہ اشرفی اورمحمدعارف شمشیربھی موجودتھے جمعیت کے رہنماؤں نے جمعیت اہل حدیث کے رہنمامولاناعصمت اللہ سالم ودیگررہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کئی دن گزرنے کے باوجودمولاناعلی محمدابوتراب کی عدم بازیابی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ ایک بارپھرکوئٹہ شہرمیں اغواء برائے تاوان کی واردات میں اضافہ ہورہاہے بدامنی پرشہریوں کوتشویش ہے انہوں نے کہاکہ حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے دن دیہاڑے معززشہریوں کااغواتشویشناک امرہے چندعرصہ قبل جمعیت کے سابق سینیٹرہیمن داس کے بیٹے کوبھی اغواکیاتھاجوکئی ماہ گزرنے کے بعدبازیاب ہواانہوں نے کہاکہ مولاناابوتراب تمام مذہبی جماعتوں کے لئے قابل احترام شخصیت ہیں ان کے اغواء سے نہ صرف ان کے اہل خانہ اورجمعیت اہل حدیث کوتشویش ہے بلکہ اس سے جمعیت سمیت تمام مذہبی جماعتوں کوتشویش ہے انہوں نے کہاکہ کئی دن گزرنے کے باوجوداورحکومت کی یقین دیانی کے بعدبھی مولاناابوتراب اوران کے ساتھیوں کابازیاب نہ ہوناحکومتی نااہلی کاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مولاناعلی محمدابوتراب اوران کے ساتھیوں کوبازیاب کیاجائے اورقیام امن کے لئے حکومت اورانتظامیہ اپناکرداراداکریں۔

(جاری ہے)

درین اثناء ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ودیگررہنماؤں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہ برماکے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف یو این او گونگے شیطان کا کردار ادا کر رہی ہے اور اسلامی سر براہی کانفرنس کی خاموشی پر ہر مسلمان خون کے انسوں رو رہا ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اس وقت منافقانہ کردار ادا کر رہی ہے جبکہ سلامتی کونسل نے ہمیشہ مسلمانوں کے لیئے بر بادی کونسل کا کر دار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ ڈالر اور پونڈ کھانے والوں کو پانی کی طرح خون بہتا ہو ا کیوں نظر نہیں آرہاہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ مظلوم کے حق میں آواز بلند کی ہے صرف آواز ہی بلند نہیں کی بلکہ جے یو آئی کے سنیٹر طلحہ محمو د نے بر ما کے مظلوموں کو امدادی سامان بھی پہنچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :