محترمہ کلثوم نواز کی فتح جمہوریت اور حق کی فتح ہے،مسلم لیگ ن تحصیل مری

منگل 19 ستمبر 2017 23:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی اورسابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار محترمہ کلثوم نواز کی فتح جمہوریت اور حق کی فتح ہے اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ عوام قائد میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مریم نواز نے تن تنہا اپنی والدہ کی کامیاب انتخابی مہم چلا کر مسلم لیگ ن کو جس طرح کامیابی سے ہمکنار کیا اس سے ان کی سیاسی بصیرت سامنے آگئی ہے، مریم نواز نے بھر پور فتح حاصل کرکے دھرنے والوں کی سازشوں کو ناکام کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ 2018 کے قومی انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن اور قائدمیاں محمد نوا زشریف کی ہی ہوگی اورپاکستان کے غیور اورباشعور عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے ملک میں جاری ترقیاتی پروگراموں کی تکمیل کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںیقینی بنائیں گے۔