مری میں محرم الحرام میںصٖفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے حتمی پلان ترتیب د یدیا ہے،حارث مرتضیٰ

منگل 19 ستمبر 2017 23:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مری میں محرم الحرام کے مقدس موقع پر صٖفائی کے حوالے سے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے حتمی پلان ترتیب د یدیا ہے محرم الحرام کے دوران تمام ورکرز سمیت تمام عملہ ڈیوٹی پر حاضر رہیگا راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن حارث مرتضیٰ ایک پریس ریلیز میں کہا کہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹس پر گلیوں ،محلوں اور نالیوں کی صفائی کا عمل یکم محرم سے شروع کردیا جائیگا حارث مرتضیٰ نے تمام ورکرز کو 9 اور 10 محرم کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے کہ جلوس کے روٹس پر بہترین صفائی کویقینی بنایاجائیگا تاکہ جلوس کے شرکاء اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے بتایا کہ جلوس کے روٹس پر چونا بھی لگایا جائیگا جس کی نگرانی وہ خود کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :