مسلم کمرشل بنک کے افسر محمدعلی کو مری سے کوٹلی ستیاں ٹرانسفر کردیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم کمرشل بنک کے فرض شناس اور خوش اخلاق افسر محمدعلی کو مری سے ایم سی بی بنک کوٹلی ستیاں ٹرانسفر کردیا گیا ہے انکی ٹرانسفر پر ایم سی بی بنک مری کے اکائونٹ ہولڈروں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مسلم کمرشل بنک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکی مری سے ٹرانسفر کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے انکی خدمات کو ایم سی بی بنک مری میں سرانجام دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :