Live Updates

ایک لٹیرا تو گھر گیا اب زرداری کو بھی جیل میں ڈالیں گے،سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور کتنے پیسوں سے آپ کا پیٹ بھرے گا آصف زرداری تمہیں جو کرنا تھا وہ کرچکے، اب تمہارے دن ختم ہوگئے ہیں،اس احتساب کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اگر نیب مضبوط ہوتا تو نواز شریف اور آصف زرداری پکڑے جاتے، میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے، پیسے بنانے کے لیے دونوں نے ادارے تباہ کیے، اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گیا، آصف زرداری بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتے تھے، آج وہ ایک لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کے مالک ہیں، ان کے فرانس، لندن میں محلات اور ہوٹلز ہیں، زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 23:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک لٹیرا تو گھر گیا اب زرداری کو بھی جیل میں ڈالیں گے،سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور کتنے پیسوں سے آپ کا پیٹ بھرے گا آصف زرداری تمہیں جو کرنا تھا وہ کرچکے، اب تمہارے دن ختم ہوگئے ہیں،اس احتساب کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اگر نیب مضبوط ہوتا تو نواز شریف اور آصف زرداری پکڑے جاتے، میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے، پیسے بنانے کے لیے دونوں نے ادارے تباہ کیے، اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گیا، آصف زرداری بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتے تھے، آج وہ ایک لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کے مالک ہیں، ان کے فرانس، لندن میں محلات اور ہوٹلز ہیں، زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو حیدر آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ آپ نے شیخ رشید کا ہی نہیں بلکہ میرا بھی دل جیت لیا ہے ، آپ سے مخاطب ہونے کا موقع کم کم ہی ملتا ہے ، آپ کو بتا دوں خدا کسی قوم کے اس وقت تک حالات نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت بدلنے کیلئے جدوجہد نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایئر پورٹ سے جلسہ گاہ آتے ہوئے کہیں اتنا گند نہیں دیکھا جتنا یہاں ہے ، میں اکیس سال سے سندھ آرہا ہوں مگر دن بہ دن یہاں کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں ، مجھ سے وعدہ کرو کہ سندھ کے ظالموں سے مقابلہ کرنے میں آپ لوگ نے میرا ساتھ دینا ہے ، جو سندھ کی سب سے بڑی بیماری ہے وہ آصف علی زرداری ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا ۔ اس کے والد کے پاس 150 ایکڑ زمین تھی آج آصف زرداری ایک لاکھ ایکڑ زمین کا مالک ہے ۔ 19 شوگر ملز کا مالک ہے ، فرانس ، لندن ، امریکہ اوردبئی میں بھی اس کی جائیداد ہے ۔ سندھ کے لوگو یہ آپ کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر لے گیا ہے ۔ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔

انہوں نے پیسہ بچانے کے لئے ملک کے اداروں کو تباہ کیا ۔ ان دونوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا کیا اور آج پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے اور برصغیر میں سبے سے پیچھے تھے ۔ نواز شریف کو نکال دیا اب زرداری کو نکالنا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل بھیج کر چھوڑوں گا ۔ یہ دو خاندان اور ان کے بچے امیر ہو گئے ۔

بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا ۔ ہمیں موقع ملے گا تو سندھ میں ایک ایسا نظام دیں گے جس سے محنتی لوگ اوپر آ سکیں ۔ آج پاکستانیوں کے لئے ملک میں نوکریاں نہیں ہیں وہ باہر جا کر محنت کرتے ہیں اور مشکل حالات میں پیسہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میں کیا کمال ہے کہ وہ اتنی بڑی پارٹی کا چیئرمین بن گیا ہے ۔ نوکری کے لئے پوچھا جانا ہے کہ آپ کا تجربہ کیا ہے بلاول نے تو اپنی محنت سے ایک روپیہ نہیں کمایا تو وہ پاکستان کی بہتری کے لئے کیسے کام کرے گا ۔

ذوالفقار علی بھٹو محنت سے لیڈر بنا تھا ۔ پاکستان کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں گیا لوگوں سے ملا اور انہیں اپنی کریڈیبلٹی کے بل بوتے پر لیڈر بنا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول کبھی اپنی پھوپھو سے پوچھا کہ سندھ میں نوکریاں کیوں بکتی ہیں ۔ ان بڑے مگرمچھوں کا کب پیٹ بھرے گا ۔ صرف چھ فٹ کی قبر ہو گی مرنے کے بعد کوئی مال و دولت ساتھ نہیں جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں بار بار سندھ آئوں گا ۔ تمام کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالوئوں گا ۔ سندھ میں میرٹ کا نظام لے کر آئیں گے ۔ کے پی کے کی پولیس ہم نے ٹھیک کی ہے ڈیڑھ لاکھ بچے پرائیوٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں آئیخ ۔ غریب کا بچہ صرف مزدور ہی بن سکتا ہے ۔ 6,6 بھاریاں لینے والے پولیس ، سکول اور ہسپتالوں کا نظام ٹھیک نہیں کر سکے ۔ سندھ میں آدھے بچے سکول نہیں جاتے ۔

یہاں لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی ہے نہ چھوٹے کسانوں ک پاس اپنی فصلوں کے لئے پانی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم تیسرا کینسر ہسپتال کراچی میں بنا رہے ہیں اب کیسنر کے علاج کے لئے کسی کو ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا ۔ میں بار بار سندھ آئوں گا اور یہاں کے غریبوں کی خدمت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں 2 گاڈ فادر اکٹھے ہوگئے ہیں۔دونوں گاڈفادرمل کرمودی کی تعریف کریں گے ،زرداری تمہاراوقت آگیاہے،بلاول تو بچہ ہے اور شریف خاندان تمہاری سیاست ختم ہوگئیہے ۔دونوں گاڈفادراب ٹیلی فون پرپاکستان میں خطاب کیاکریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات