جنیوامیں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ میں بھارت ملوث ہے،بھارتی ایجنسی را ناراض بلوچوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے،سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جنیوامیں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ میں بھارت ملوث ہے ۔بھارتی ایجنسی را ناراض بلوچوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔رحمان ملک نے کہا کہ مودی واضح طور پر یہ کہہ چکا ہے کہ وہ بلوچستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ حکومت فوری نو ٹس لے۔مودی پاکستان دشمنی میں پاگل ہو چکا ہے۔را ء کی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ملک دشمنوں میں رقوم تقسیم کرتا ہے قوم کو جلد اس بارے ٹھوس ثبوت دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وطن دشمن نئے سال کے جشن بھارت میں مناتے ہیں ، جنیوا میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے فنڈنگ انڈیا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویئٹزر لینڈ حکومت اس بات کا فوری نوٹس لے کہ ان کی سر زمین بھارت کیوں پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :