عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کا روہنگیا بحران پر کا اظہار تشویش

بدھ 20 ستمبر 2017 12:48

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے میانمار میں تشدد، نقل مکانی، پرتشدد کارروائیوں اور روہنگیا مسلمانوں کے پڑوس ممالک میں ہجرت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائر ابلاغ کے مطابق عالمی بنک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں تمام لوگوں کی حفاظت اور راخائن میں فوری انسانی امداد کے لئے تمام فریقو ں پر دباؤ بنانے کی اپیل کی ہے۔عالمی بنک نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے مرکوز ایجنسی ہونے کی وجہ سے عالمی بنک جانتا ہے کہ شمولیت ہی پائیدار ترقی کی کلید ہے اور کسی بھی قسم کا سماجی بائیکاٹ نہ صرف لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ ترقی کی رفتار کو بھی سست کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :