رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:33

رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک 70 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جاچکے ہیں جبکہ سال کے آخر تک یہ تعداد سوا لاکھ تک پہنچ جائے گی‘ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو فی کس مالی امداد 400 سے کم کرکے 200 ڈالر کردی گئی ہے‘ گزشتہ سال 6 لاکھ 40 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر فوزیہ حمید کے سوال کے جواب میں وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ افغان مہاجرین کیلئے مشکلات ہیں وہ اپنے وطن چلے جائیں گے، افغان مہاجرین سے متعلق تمام معاملات کمشنریٹ اعلیٰ برائے افغان مہاجرین کی ذمہ داری ہے، کیمپوں اور اوپن علاقوں میں بسنے والے افغان مہاجرین کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی دشواری نہیں ہے، وہاں سے کوئی شکایت اس حوالے سے موصول نہیں ہوسکتی۔ طالب علموں ‘ شادی کرنے والوں کیلئے ویزہ میں نرمی ہے اور ایک پالیسی کے تحت ان کو طویل المدتی اجازت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :