ایم ڈی اے کی بہتری کیلئے حکومت آزاد کشمیر ہنگامی بنیادوں پر قدمات اٹھائے کرپٹ اور بدیانت اہلکاران قبضہ مافیا کی ملی بھگت کے باعث تارکین وطن اور غریب افراد کے پلاٹوں پر قبضہ ہونا ایم ڈی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما سر پرست اعلیٰ ڈھیری شاپس چوہدری سلیمان کا بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 15:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما سر پرست اعلیٰ ڈھیری شاپس چوہدری سلیمان نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کی بہتری کیلئے حکومت آزاد کشمیر ہنگامی بنیادوں پر قدمات اٹھائے کرپٹ اور بدیانت اہلکاران قبضہ مافیا کی ملی بھگت کے باعث تارکین وطن اور غریب افراد کے پلاٹوں پر قبضہ ہونا ایم ڈی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے میر‘پور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہمارا مقصد ہی معاشرے میں سدھار پیدا کرنا ہے ایم ڈی اے سمیت میرپور تمام ادارے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے لیکر اب تک ایم ڈی اے سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ اختیار نہیں کر سکے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمرکزی انجمن تاجراں کے رہنما سر پرست اعلیٰ ڈھیر شاپس چوہدری سلیمان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ مرکزی انجمن تاجراں ڈھیری شاپس مسائل کے حل کی طرف کوشاں ہے کسی کو بھی غلطی فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں یم ڈی اے میں ہونے والے کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے میرپور کے عوامی مسائل کے حل اور شہریوںکی درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردارادا کیا جبکہ اپنے اس نیک مقصد سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما سر پرست اعلیٰ ڈھیر شاپس چوہدری سلیمان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایم ڈی اے کی کرپشن پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کو آگاہ کرتے چلے آرہے ہیں لیکن سابقہ حکومتوںکے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت بھی ایم ڈی اے سے کرپشن کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔

سائلین کو اپنے جائز کاموں کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سرکاری ادارہ جات میں بیٹھے ہوئے کرپٹ ملازمین سائلین کی مشکلات حل کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ایم ڈی اے میرپور کے دیگر ادارہ جات میں ہونے والی کرپشن اور سائلین کی مشکلات کو حل کروانے کیلئے حکومت نے اگر بروقت اقدامات اٹھائے ایم ڈی اے کے مسائل کے حل کیلئے تاجر متحد ومنظم ہو کر اپنا کرداراداکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :