معیشت کے استحکام ،قومی سلامتی کے تناظر میں قومی پالیسی کیلئے اے پی سی بلائی جائے، آل پاکستان انجمن تاجران

بدھ 20 ستمبر 2017 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو الگ الگ سمت میں چلنے کی بجائے مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،حکومت مشکلات کا باعث بننے والے دیرینہ مسائل کے حل ، معیشت کے استحکام اورملک و قوم کی سلامتی کے تناظر میں متفقہ قومی پالیسی کا اعلان کرنے کیلئے فی الفور اپنی سرپرستی میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر ے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات ہم سے نفاق کی بجائے بھرپور اتحاد کا تقاضہ کرتے ہیںاور بطور قوم ہماری طرف سے اس کا عالمی سطح پر واضح اظہار بھی ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن ملک و قوم کے مفاد پر ہمیں ایک قوم بننا ہوگااور اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی نے کہا کہ خود مختاری کیلئے ہمیں اپنے اپنا پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا جس کیلئے معیشت کا استحکام نا گزیر ہے ۔

اپنی کمزوریاں اور مسائل دنیا کے سامنے رکھنے کی بجائے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جہاںدیرینہ مسائل کے حل ،معیشت کے استحکام اور ملک و قوم ی سلامتی کے تناظر میں جتنے روز بھی لگ جائیںاتفاق رائے سے حل تلاش کر متفقہ قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے اور کسی بھی حکومت کے آنے جانے کے اثرات اس قومی پالیسی پر مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :