عطا اللہ عیسی خیلوی اور سانول عیسی خیلوی کے گیت سب مایہ ہے کی پذیرائی

روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) باپ بیٹے کی جوڑی عطا اللہ عیسی خیلوی اور سانول عیسی خیلوی کے گیت سب مایہ ہے کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، موسیقی ناقدین اور شائقین کی جانب سے یوں تو کوک اسٹوڈیو اس سیزن کے گیتوں کو خاص پسند نہیں کیا جارہا تاہم پھر بھی ہر قسط میں کوئی ایک گیت سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو ہی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ گیت سب مایا ہے کے ساتھ ہوا ہے، اس گیت کو نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ناقدین بھی پسند کررہے ہیں اور عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے سانول عیسی خیلوی کی آواز کو سراہا ہے، روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول کوک اسٹوڈیو میں پہلی بار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں، اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک طویل عرصے سے پرفارم کررہا ہوں،کسی سطح پر بھی یہ میرے لیے نیا تجربہ نہیں لیکن یہ دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ پہلی بار ہم کوک اسٹوڈیو پر اکھٹے ہوئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :