میونسپل کارپوریشن فیصل آباد بلڈنگ فیس کی مد میں مقررہ ہدف سے چار کروڑ روپے زائد وصول کرنے میں کامیاب

بدھ 20 ستمبر 2017 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد بلڈنگ فیس کی مد میں چھ ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے چار کروڑ روپے زائد وصول کرنے میں کامیاب ہو گئی ‘یکم جنوری 2017ء سے نئے بلدیاتی نظام کے بعد مالی سال کے اختتام تک سو انو کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا‘میئر رزاق ملک کی ہدایت پر چیف آفیسر زبیر نت کی سربراہی میں ٹیم نے تیرہ کروڑ اٹھائیس لاکھ انسٹھ ہزار روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کروائے جبکہ اس عرصہ میں لائسنس فیس کی مد میں چھیاسی لاکھ ‘سلاٹر ہائوس فیس کی مد میں 53لاکھ اور انتقال جائیداد فیس کی مد میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ‘روڈکٹ این او سی کی مد میں کارپوریشن نے ساڑھے تین کروڑ روپے وصول کئے اور انکروچمنٹ پر ساڑھے سولہ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران تین گھوسٹ ملازمین کو بر طرف ‘چھ کو سخت اور انسٹھ کو معمولی سزائیں دی گئیں جبکہ غیر قانونی تعمیرات پر 281افراد کیخلاف مقدمات درج کرواکر بلڈنگز کو سیل کیا گیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :