وفاقی حکومت کے تعاون سے مانگی ڈیم کی تعمیر سے شہریوں کو یومیہ 40لاکھ گیلن پانی مہیا ہوسکے گا،ڈپٹی میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن

بدھ 20 ستمبر 2017 17:51

کوئٹہ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ کے شہروں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے مانگی ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ شروع ہوگیا ہے جس سے یومیہ 40لاکھ گیلن پانی مہیا ہوسکے گا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت زیر زمین پانی کوآئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بچانے کے منصوبے کے تحت بلوچستان بھر میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے عوام ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کو روزمرہ کے استعمال میں لائیں گے۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا کہ پینے کا صاف پانی زندگی کے بقاء کی علامت اور اس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن سمجھا جاتا ہے جبکہ کوئٹہ کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی کے استعمال میں اضافہ طلب ورسد میں نمایاںفرق ،پانی کے ضیا ع کو روکنے اور کم استعمال کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے زندگی کے تمام طبقات کے لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پانی کو صاف کرنے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں زیر زمین گرتی ہوئی آبی سطح مستقبل میں تشویشناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے اور اس ضمن میں صوبائی وضلعی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چھوٹے اوربڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :