آرمی چیف نے 4 خطرناک ترین دہشتگروں کی سزائے موت کی توثیق کردی
چاروں مجرمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ دہشتگردی ،اغوا برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے جنھیں فوجی عدالتوں میں موت کی سزا سنائی جاچکی تھی، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا،آئی ایس پی آر
بدھ 20 ستمبر 2017 17:34
(جاری ہے)
مجرمان دہشتگردی ،اغوا برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔
چاروں دہشتگردوں پر مجموعی طور پر 21 افراد کے قتل کا الزام تھا۔چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا،دہشت گرد شبیر احمد ولد محمد شفیق ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھااور وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں میجر عدنان اور دس دیگر اہلکار شہید ہوئے، وہ چار فوجیوں کے اغواء اور ان کے قتل میں بھی ملوث تھا،دہشت گرد نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ دوسرا دہشت گرد عمرا خان ولد احمد خان کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں3فوجی شہید ہوئے، اس کے علاوہ وہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہزارہ کو تباہ کرنے میں بھی ملوث تھا، اس کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا اور اس نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔ تیسرا دہشت گرد طاہر علی ولد سید نبی کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی شہید ہوئے اور اس نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔ چوتھا دہشت گرد آفتاب الدین ولد فرخ زادہ بھی ایک کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک زخمی ہوا،اس کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا اوراس نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.