آرمی چیف سے افغان سفیر عمر زخیلوال کی ملاقات سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں بتدریج بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،آئی ایس پی آر

بدھ 20 ستمبر 2017 17:34

آرمی چیف سے افغان سفیر عمر زخیلوال کی ملاقات سیکیورٹی صورتحال سمیت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں افغان سفیر عمر زخیلوال نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں بتدریج بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :